کراچی کی مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

گاڑیوں کی طویل قطاریں

کراچی میں اتوار کو مختلف اہم شاہراہوں پر گھنٹوں سےٹریفک جام ہے۔

اتوار کو سندھ اجرک ڈے کےموقع پر شہر بھر میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ اجرک ڈے کے مختلف پروگرامز اور ریلیوں میں شرکت کرنے کےلیے لوگ دور دراز علاقوں سے کراچی پہنچے تھے۔

اتوار کی دوپہر سے ہی کراچی کی مختلف اہم شاہراہوں سے ریلیوں کا آغاز ہوا اور شام ڈھلتے ہی کلچرل ڈے کی ریلیوں نے پریس کلب اور ساحل سمندر کی جانب رخ کیا۔

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے اور کئی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند بھی کیا گیا تھا۔ تاہم اس دوران گورنرہاؤس اورپریس کلب کے اطراف سمیت فوارہ چوک،میٹروپول،شاہراہ فیصل،گلستان جوہر،نیپا چورنگی،حسن اسکوئر،پرانی سبزی منڈی اور نمائش سمیت کئی مقامات پر ٹریفک جام رہا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

karachi traffic jam

Tabool ads will show in this div