خیبر ایجنسی میں ایف سی کی بڑی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

Weapons Recovered Psh SA Pkg 04-11

پشاور: خيبر ايجنسي ميں فرںٹيئر کور نے بڑي کارروائي کرتے ہوئے اينٹي ايئر کرافٹ گن سميت خطرناک اسلحہ برآمد کرليا، جبکہ پانچ سو سے زائد دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

خيبر ايجنسي ميں اختتام پزير آپريشن خيبر ٹو کے دوران بھاري مقدار ميں اسلحہ برآمد ہوا ہے، جو دہشت گردوں نے باڑہ شلوبر اورديگر علاقوں ميں چھپايا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برآمد اسلحہ ميں دو اينٹي ائير گرافٹ گن، سينکڑوں راکٹ، مارٹر گولے، راکٹ لانچر، ميزائل، ايس ايم جي اور ہزاروں کارتوس شامل ہيں۔

ايف سي حکام کے مطابق زيادہ تر اسلحہ روسي ساختہ ہے جبکہ امريکي اور چيني ساختہ اسلحہ بھي شامل ہے۔

آپريشن کے دوران پانچ سو سے زائد دہشت گردوں نے ہتھيار ڈال دئے ہيں، دو سو دہشت گرد مارے گئے جبکہ تين سو کو گرفتار کرليا گيا۔

سکيورٹي حکام کے مطابق نيشنل ايکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے اور خيبر ايجنسي ميں قيام امن تک کاروائياں جاري رہے گي۔ سماء

KPK

national action plan

operation khyber-ii

arms recovered

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div