کراچی:ضلع غربی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس بندکروادئیے گئے

پانی چوروں کیخلاف ایکشن

وزیربلدیات وچیئرمین و اٹربورڈناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے پانی چوروں کیخلاف ایکشن کرکے غیرقانونی ہائیڈرینٹ بند کروادئیے۔

ناصر حسین شاہ نے اتوار کو بتایا ہے کہ کراچی کےضلع غربی میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ وزیربلدیات وایم ڈی واٹربورڈ کی موجودگی میں منگھوپیر تھانہ کی حدودمیں متعددہائیڈرنٹس کو بند کروادیا گیا۔ یارو گوٹھ،روزی گوٹھ،خیرآباداور ملحقہ علاقوں میں پانی چوروں کے کئی تالاب توڑدئیے گیے۔

ناصر حسین شاہ نےبتایا کہ غفلت کے مرتکب افسران کیخلاف کارروائی کے احکامات دیدیئے ہیں۔ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے بتایا ہے کہ وزیربلدیات کی ہدایت پرواٹربورڈکے ایگزیکٹیوانجینئر سمیت 4افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔ معطل ہونے والوں میں ایک اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئراور2سب انجینئر شامل ہیں۔

اسداللہ خان نےمزید بتایا کہ پانی چوری میں ملوث یا غفلت کے مرتکب اہلکار کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے،آئندہ کسی  علاقہ میں کوئی غیر قانونی ہائیڈرنٹ پایا گیا تو اس کا ذمہ دار علاقہ ایکس ای این ہوگا۔ اسداللہ خان نےمزید بتایا کہ چیف سیکیورٹی آفیسرکو شہر ومضافات میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایات کردی ہے۔

water board

Tabool ads will show in this div