کرونا میں مبتلا گواہ پیش،عدالت میں کھلبلی مچ گئی

سماعت 23 دسمبر تک ملتوی

کراچی کی احتساب عدالت میں کرونا وائرس میں مبتلا گواہ پیش کرنے پر عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

بروز ہفتہ 5 دسمبر کراچی کی احتساب عدالت میں سابق میئر مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

 اس موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے کرونا وائرس میں مبتلا مریض کو عدالت میں بطور گواہ پیش کردیا گیا۔

گواہ کے کرونا مریض ہونے کے انکشاف پر کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔

عدالت نے فوری طور پر گواہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا، جب کہ مصطفیٰ کمال اور دیگر کے خلاف مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی۔

CORONA

Tabool ads will show in this div