کالمز / بلاگ

ملتان کی تاریخی جڑواں حویلیاں

اس کے درودیوار پوری شان کے ساتھ قائم ہیں

ملتان میں تاریخی اور ثقافت کی عکاس جڑواں خوبصورت حویلیاں شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ ان حویلیوں نےاپنےاندرماضی کی خوبصورتی کو چھپا رکھا ہے۔

ملتان میں 100 برس سے قائم ان حویلیوں کی خوبصورتی کم نہ ہوسکی۔ اس کے درودیوار پوری شان کے ساتھ قائم ہیں۔ ملتان میں ہندو راجپوت خاندان نے 1920 میں جڑواں حویلیاں بنائیں جس کوبعد میں محمد فرحان کے دادا نےخریدلیا۔ فرحمان نے بتایا کہ دادا کی یہ نشانی آج بھی شان و شوکت کے ساتھ موجود ہے۔

حویلی کی تیاری میں چونا،پٹسن، دال اوردیار کی لکڑی استعمال کی گئی۔ دومنزلہ حویلیوں میں 20کمرے ہیں۔ یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ سیاح یہاں آکر خوبصورتی میں کھو جاتے ہیں۔قیام پاکستان کے بعد سے ان حویلیوں میں شیخ خاندان رہائش پذیر ہے۔

Tabool ads will show in this div