یاسرحسین کوجان لیں توپیارکرنےلگیں گے،اقراء عزیز
اداکارہ اقراء عزیز اور یاسرحسین کا شمار ایسی جوڑیوں میں ہوتا ہے جو ایک دوسرے کیلئے بنی ہوں، دونوں ایک دوسرے کی تعریف میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔
اقراء کا کہنا ہے کہ یاسر حسین کی اصل شخصیت کو جاننا بہت مشکل ہے لیکن اگرآپ ایساکرلیں تو یاسر سے پیار کرنے لگیں گے۔
انسٹا پرشمالی علاقہ جات کی حالیہ سیر کے دوران لی جانے والی ایک خوبصورت تصویرشیئرکرتے ہوئے اقراء نے لکھا "مجھے اس لڑکی کی کمی محسوس ہورہی ہے، ایک بار اگر آپ اسے جان لیں (جو کہ مشکل ہے) تو آپ خود کو اس سے پیار کرنے سے نہیں روک پائیں گے"۔
View this post on Instagram
اقراء کی پوسٹ پر فوری تبصرہ کرتے ہوئے یاسر نے انہیں بتایا کہ " میں ابھی تمہیں کال کررہا ہوں"۔
یہ جوڑی سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے اکثرایک دوسرے کی تصاویر شیئرکرتی رہتی ہے۔
اس سے قبل 11 نومبر کو اقراء نے شیئرکیا تھا کہ یاسرحسین ڈائریکشن کا آغاز کررہے ہیں۔
انسٹا گرام اسٹوریزمیں فالوورز کے ساتھ شیئر یہ خبرشیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا تھا" میں بہت پرجوش ہوں ، بیسٹ آف لک بے بی"۔
یاسر اور اقراء کی شادی 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں ہوئی تھی۔
ابھی عشق کے امتحاں اوربھی ہیں، اقراء کیلئے یاسرکاپیغام
لکس اسٹائل ایوارڈز2019 کی تقریب کے دوران دوستی کے رشتے کو منگنی کے بندھن میں باندھنے والے یاسر حسین نے اقراء کو پروپوز کرنے کے بعد انہیں گلے لگا کر بوسہ دیا تھا ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن شوبزساتھیوں سمیت بہت سوں نے اس جوڑی کا دفاع بھی کیا۔
اقراء جلد ڈرامہ سیریل ” رقیب سے” میں نظر آئیں گی جسے ایوارڈ یافتہ ڈرامہ نگار بی گل نے تحریر کیااور ہدایتکار کاشف نثارہیں۔ اقراء کے علاوہ نعمان اعجاز، فریال محمود ، حدیقہ کیانی اورثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ حدیقہ کیانی اس ڈرامے سے ایکٹنگ ڈیبیو کررہی ہیں۔