نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، کم قیمت گھر کا ماڈل تیار
اپنے گھر کا خواب حقیقت میں بدلنے کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ماڈل گھر تیار ہوگيا، نیا گھر اب مہینوں میں نہیں صرف ایک ہفتے میں تیار ہوگا، جس پر 26 لاکھ روپے تک لاگت آئے گی۔
حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے، پاکستانی اور کورین کمپنی نے اشتراک کے ذریعے ماڈل گھر بناکر اس خواب کی تعبیر کا حل پیش کردیا، 3مرلے پر 7 دن میں تعمیر ہونیوالے پہلے گھر کا ماڈل پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں رکھ دیا گیا ہے۔

یہ گھر اینٹ، سیمنٹ اور سریے سے بننے والے عام گھروں سے مختلف ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ زمین اور انفرا اسٹرکچر کے علاوہ گھر کی تعمیر پر 26 لاکھ روپے تک خرچ آئے گا، یہ ماحول دوست ہے، جس میں گرمی و سردی کا احساس بھی نہیں ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس گھر میں روشن اور ہوا دار کمرے، کچن اور ٹی وی لانج بھی ہوگا، تعمیر میں اعلیٰ معیار کا گیلوانائزڈ اسٹیل استعمال کیا گیا ہے، ماڈل گھر کی منظوری حکومت دے گی۔