ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے ايک ارب 78کروڑ روپے جاری

وزارت تجارت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی بہتری کے لیے ايک ارب 78 کروڑ روپے جاری کر دیے۔
مشير تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فنڈز مقامی ٹیکسز اور لیوی کی ڈیوٹی ڈرا بیک اسکیم کے تحت فراہم کیے گئے۔
I am pleased to share that Ministry of Commerce has released Rs. 1.78 billion for Textiles Sector under DLTL scheme. I hope this will resolve the liquidity issues of our exporters & enable them to enhance exports. The DLTL for Non-Textile Sector are also being released shortly.
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) December 4, 2020
عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ اس اقدام سے برآمد کنندگان کے لیے رقم کا مسئلہ حل ہوگا اور برآمد کنندگان برآمدات میں اضافہ کر سکیں گے۔
مشیر تجارت کے مطابق نان ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے ڈیوٹی ڈرا بیک فنڈز بھی جلد جاری کریں گے۔