شیو سینا کی دھمکیاں؛ غلام علی کا تاحیات بھارت نہ جانے کا اعلان

4

لاہور : ہندو انتہاء پسند تنظیم شیو سینا نے بھارت میں پاکستانیوں کو ہر سطح پر تنگ کرنا شروع کردیا، دھمکیوں کے باعث کنسرٹ ملتوی ہونے کے بعد گلوکار غلام علی نے آئندہ بھارت نہ جانے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی گلوکار غلام علی کا 9 نومبر کو ممبئی میں کنسرٹ ہونا تھا، بھارتی تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے آرگنائزر کو کلاسیکل فنکار کا پروگرام منسوخ نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس پر میوزک تقریب نئی دہلی منتقل کردی گئی تھی تاہم اب وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی فنکار غلام علی نے ہندو انتہاء پسندی اور دھمکیوں کے باعث آئندہ کبھی بھارت نہ جانے کا اعلان کردیا۔ سماء

shiv sena

انٹرٹینمنٹ

Hindu Extreamist

VHP

GHULAM ALI

Tabool ads will show in this div