پاکستان کی تحفظ ماحوليات کےحوالےسےدرجہ بندی میں بہتری

گزشتہ برس کے مقابلے میں 27 درجے ترقی

پاکستان کی تحفظِ ماحوليات کےحوالے سے سال 2018  کے مقابلے میں 27 درجے بہتری ہوئی ہے۔بين الاقوامی رپورٹ کے مطابق خراب کارکردگی میں بھارت چوتھے نمبر پرآگيا ہے۔

ییل یونیورسٹی امريکا نے 10سالہ ماحولیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ميں ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سےسال 2018 کے مقابلے میں 27 درجے بہتری ريکارڈ کی گئی۔ايک سو اسی  ممالک میں پاکستان 169ويں سے142ویں نمبرپرآگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں جنگلات میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ درختوں کی کٹائی میں کمی بھی لائی گئی۔

امريکی يونيورسٹی کی رپورٹ ميں بتايا گيا ہےکہ ماحولیات کےحوالے سے خراب کارکردگی میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں 10کیٹیگریز کے اندر 24انڈیکیٹرزکی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ بتايا گيا کہ پاکستانی آب و ہوا میں سلفر ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ جنگلات میں اضافے کیساتھ جنگلی حیات کی رہائش گاہوں اور آبی مقامات کی کمی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div