انور مقصود کے مزاحیہ شو میں’گاندھی‘ کی آمد

انور مقصود اور یاسر کے نئے پروگرام کا نام’میرے آنگن سے‘ہیں

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں مشہور اسکرپٹ رائٹر اور ادیب انور مقصود کے ساتھ ایک مزاحیہ تصویر شیئر کی ۔

اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی رہنما گاندھی کا روپ بنا رکھا ہے تاہم یہ قسط آئندہ دنوں میں پیش کی جائے گی ۔

گزشتہ دنوں انور مقصود اور یاسر حسین نے یوٹیوب پر معروف پروگرام لوز ٹاک کی طرز پر ایک پروگرام "میرے آنگن سے" کا آغاز کیا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں ۔

انورمقصود نے اداکار یاسر حسین کے ہمراہ اُسی طرز کا پروگرام "میرے آنگن سے" لائے ہیں۔ پروگرام کی پہلی قسط 24 نومبرکوجاری کی گئی تھی جس میں عالمی وبا کرونا کے تناظرمیں عوام کی بے احتیاطی اورزوروشور سے نجی تقریبات کے انعقاد کوموضوع بنایا گیا ۔

یاد رہے کہ لوز ٹاک کے ذریعے معاشرے کے تلخ حقائق کو مزاح کے پردے میں لپیٹ کر پیش کرنا انورمقصود کا ہی خاصہ تھا اور یہ پروگرام معین اختر کے بغیر یوں اُدھورا تھا کہ وہ ہر کردارمیں جان ڈال دیتے تھے، قوال، ہارمونیم نواز، پٹھان، سیاستدان سمیت ہراںٹرویومیں ان کی اداکاری بےمثال تھی۔

ANWAR MAQSOOD

Yasir Hussain

Tabool ads will show in this div