ملک بچانے کیلئے حکومتی رٹ قائم کرنا ضروری ہے، ندیم ملک لائیو میں شرکاء کا اظہار خیال

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : سیاسی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے پاکستان کو انتشار کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آرہی، ملک کو بچانے کیلئے ریاست کی عملداری قائم کرنا ضروری ہے۔


سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود ریاست کی اتنی بری حالت پہلے کبھی نہیں دیکھی، حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، ملک کو ناکام ریاست بننے سے بچانے کیلئے حکومتی عملداری قائم کرنا ہوگی، سانحہ راولپنڈی جیسے واقعات ملک، قوم اور مذہب کیلئے نقصان دہ ہیں۔


وہ کہتے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کا فیصلہ راولپنڈی واقعے سے توجہ ہٹانے کیلئے کیا، سابق صدر ٹرائل میں سب کو ملوث کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔


معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو سزا سنا بھی دی گئی تو عملدرآمد ہونا مشکل ہے، راولپنڈی واقعے پر میڈیا نے بہت مثبت کردار ادا کیا، ڈوریں کوئی بھی ہلائے مہرہ ہمارے اپنے لوگ بنتے ہیں، پورے ملک میں حکومتی عملداری کا کہیں نام  و نشان نہیں۔


جسٹس (ر) شائق عثمانی نے ندیم ملک سے گفتگو میں کہا کہ ملک کی سیکیورٹی فورسز ناکارہ ہو کر رہ گئی ہیں، اختیارات کی منصفانہ تقسیم نہ کی گئی تو انارکی مزید بڑھے گی، سانحہ راولپنڈی سے ایسا لگتا ہے کہ دونوں جانب سے لوگ تیار بیٹھے تھے، پولیس اور انتظامیہ نے اپنا کام بہتر طور پر انجام نہیں دیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے بہت سے شواہد موجود ہیں، انہیں یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ 3 نومبر کا اقدام ان کا ذاتی نہیں حکومتی تھا، اس اقدام کو نہ پارلیمنٹ نے قبول کیا اور نہ سپریم کورٹ نے توثیق کی، پرویز مشرف سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔


ایم کیو ایم کے سینیٹر اور معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم نے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور مسلم ممالک کو شیعہ سنی فسادات کے ذریعے غیر مستحکم کرنے کی سازش ہورہی ہے، ایسے واقعات سے بچنے کیلئے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کی سمت درست کرنی ہوگی۔


پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا کام کرنا چاہئے جو انصاف کے مطابق ہو، 3 اکتوبر کا عمل چھوٹا تھا، 12 اکتوبر کو منتخب حکومت ختم کرکے مارشل لاء لگایا گیا، اگر ہمیں مثال قائم کرنی ہے تو تمام ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی۔ سماء

میں

کا

ملک

pakistan vs New Zealand

woes

message

newspapers

Tabool ads will show in this div