سی پیک کونقصان پہنچانے کی ہرسازش ناکام بنائیں گے،افواج پاکستان

سی پیک منصوبےمیں پورےخطےسےروابط کی صلاحیت ہے
Dec 03, 2020

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے بھارت کی جانب سے دہشت گردی کےثبوت سنجيدہ ليے ہیں۔ بھارت کی دہشت گردی پر دنیا کھل کر بات کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبےمیں پورےخطےسےروابط کی صلاحیت ہے،سی پیک کونقصان پہنچانےکی ہرسازش کوناکام بنائیں گے۔

گلوبل ویلیج اسپیس کوانٹرویومیں میجرجنرل بابر افتخارنےبتایا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف ڈوزیئرکےاہم نکات جاری کئے ہیں،پاکستان کاموقف عالمی برادری پرثابت ہوگيا ہے۔ ڈی جی آئی ايس پی آر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری نےبھارتی دہشت گردی کےثبوت سنجيدہ ليے ہیں اوردنیا بھارتی دہشت گردی پر کھل کربات کررہی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخارکا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کےاقدام کےبعد بھارت کمزورہوگيا،عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پربھارت سے متعلق بحث ہورہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ دفترخارجہ نے ڈوزیئراقوام متحدہ متحدہ کے مستقل اراکین اورسیکرٹری جنرل کو پیش کیےاور او آئی سی فورم سےاعلامیہ بھی سامنے آیا۔میجرجنرل بابر افتخارنے مزید کہا کہ پاکستان یہاں نہیں رکےگااورعالمی سطح پرمعاملےکومزیدآگےلےکرجائیں گے۔

سی پیک سےمتعلق میجرجنرل بابرافتخارنے کہا کہ چین سی پیک سیکیورٹی سے مطمئن ہے، انشاءاللہ سی پیک پہلےسےزیادہ ترقی کرےگا۔میجرجنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ سی پیک کی حفاظت کے لیے پاک افواگ کے دو ریگولررجمنٹس بھی مامورہیں اوراقتصادی راہداری مںصوبےکیلئے2ڈویژن فورس تشکیل دی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ہمیں خطےکی صورتحال کونارملائزکرنےکی ضرورت ہے۔

DG ISPR

Tabool ads will show in this div