راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک اور مریض جاں بحق، تعداد 10 ہوگئی

Dengue Kay Dunk Isb Pkg 04-11

Dengue Anti Dengue Isb Pkg 21-10

راولپنڈی: ایک اور شخص جاں بحق، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 10 ہوگئی، 3 ہزار سے زیادہ متاثر

راولپنڈی : راولپنڈی میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہ سکا، مہلک وائرس نے ایک اور شخص کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

راولپنڈی میں سرد موسم کے باوجود ڈینگی تاحال بے قابو ہے، خطرناک مچھر کے ڈنک ٹھیک نشانے پر لگ رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 111 افراد مہلک مرض کا شکار ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ہولی فمیلی اسپتال میں زیر علاج 50 سالہ سعید گزشتہ روز دم توڑ گیا، جس سے 3 خواتین سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہولی فیملی اسپتال میں 64، بینظیر بھٹو اسپتال 35 اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں ڈینگی وائرس میں مبتلا 12 مریض لائے گئے، رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی۔ سماء

HEALTH

Dangue

Patient Dead

Effect more than 3000

Tabool ads will show in this div