پی آئی اےسنکیانگ کیلئےہفتہ وار سات کارگو فلائٹس چلائےگی

معاہدہ طے پاگیا
Dec 02, 2020
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) اور اورینٹل اسکائی ایوایشن کے مابین کارگو چارٹر معائدہ طے پاگیا۔ معائدہ کے تحت پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے سنکیانگ کے شہر ارمچی  کیلئے ہفتے کی سات چارٹر پروازیں چلائے گی۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے جی ایم چارٹرز اور اورینٹ اسکائی کی جانب سے مینیجنگ ڈاریکٹر رش وانگ نے معائدے کی دستاویز پر دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت چار پروازیں اسلام آباد اور تین پروازیں لاہور سے ارمچی کیلیے چلائی جائیں گی۔ اس چارٹر سے پاکستان اور چین کے مابین تجارت کو فروغ ملے گا اور ضروری سامان کی ترسیل آسان ہوگی۔

ترجمان کے مطابق کوویڈ کے دوران کارگو مارکیٹ بہت بڑھی ہے اور پی آئی اے اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ پی آئی اے کوویڈ کے دوران کرغزستان کے شہر بشکیک اور چین کے شہروں شیان اور بیجنگ کیلئے مسافروں اور کارگو چارٹر آپریٹ کر رہی ہے۔

CARGO

Tabool ads will show in this div