صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی

بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہےاورصنعتی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے۔

نیپرا کےمطابق صنعتی صارفین کیلئے بجلی 12.96 روپے سے کم ہو کر 8 روپے فی یوںٹ مقرر کردی گئی ہے۔صنعتی صارفین کیلئے رعایتی پیکیج 8 ماہ کیلئے ہوگا۔

نیپرا نےبتایا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے30 جون 2021 تک ہوگا۔نیپرا نے واضح کیا کہ رعایتی پیکج کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک کےصنعتی صارفین پر ہوگا اور ریلیف پیکیج کے تحت صنعتی صارفین پر 8ماہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ بھی لاگونہیں ہوگی۔

نیپرانےواضح کیا ہےکہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مدمیں اس فیصلے سے اگلے 8 ماہ کے دوران صنعتوں کو 14 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

POWER TARRIF

Tabool ads will show in this div