ملک میں نومبرمیں مہنگائی صفراعشاريہ آٹھ دو فيصداضافہ

سالانہ شرح آٹھ اعشاريہ تين پانچ فیصد پرپہنچ گئی
[caption id="attachment_1835967" align="alignnone" width="680"]Inflation فوٹو: آن لائن[/caption]

ملک میں نومبرمیں مہنگائی صفراعشاريہ آٹھ دو فيصد بڑھی ہے۔سالانہ شرح آٹھ اعشاريہ تين پانچ فیصد پرپہنچ گئی ہے جبکہ مرغی مہنگی اورآٹا سستا ہوگيا۔

ادارہ شماریات نےمہنگائی کےماہانہ اعداد وشمارجاری کردیئے ہیں۔رپورٹ کےمطابق جولائی تا نومبر مہنگائی کی اوسط شرح آٹھ اعشاريہ سات چھ فیصد رہی۔

گزشتہ ماہ چکن اکيس اعشاريہ تين فیصد مہنگا ہوا۔ٹماٹر کی قيمت پندرہ اعشاريہ چھ آٹھ فیصد بڑھی جبکہ ایل پی جی کےنرخوں ميں دس اعشاريہ تين ايک فيصد اضافہ ريکارڈ کيا گيا۔ریڈی میڈ گارمنٹس آٹھ اعشاريہ آٹھ پانچ فیصد جبکہ آلوآٹھ اعشاريہ آٹھ صفرفیصدمہنگےہوئے۔

دوسری جانب نومبرمیں ٹرانسپورٹ سروسزچھ اعشاريہ چار ايک فیصد سستی ہوئیں جبکہ گندم کے آٹے کی قيمت ميں پانچ فیصدکمی آئی۔اس کےعلاوہ داليں اوربجلی بھی سستی ہوگئی ہے۔

Tabool ads will show in this div