وزیراعلیٰ پنجاب کاصوبے بھرمیں الیکڑک بسیں چلانےکااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے صوبے بھر میں روڈ سیفٹی اتھارٹی اور بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم پنجاب سردار عثمان بزادر نے لاہور میں یکم دسمبر کو اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں صوبے بھر کی سیکیورٹی صورت حال اور کرونا وائرس کے تحت لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنایا جائے گا، یہ بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ میں کمی ہوگی۔ پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ 10دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کيا جائے۔ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔