پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج
موٹروے پولیس سے الجھنے کا الزام

موٹروے پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کروا دیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق 29 نومبر کو جڑانوالہ کے قریب رمیش لال کی گاڑی ایم تھری موٹر وے پر لین کی خلاف ورزی کر رہی تھی۔ پٹرولنگ آفیسرز نے انہیں روک کر ڈرائیور سے لائسنس طلب کیا تو رمیش لال موٹروے پولیس سے الجھ پڑے۔
تھانہ لنڈیانوالہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق رمیش لال نے پٹرولنگ آفیسرز سے بحث کی اور گاڑی کھڑی کرکے ٹریفک کو روکتے رہے۔ مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ ابھی تک رمیش لال کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
MOTORWAY POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div