پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا، پیٹرول کے نرخ برقرار
Nov 30, 2020
فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر بڑھادی گئی جبکہ پیٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کے نرخ برقرار رہیں گے، اطلاق آج رات 12 بجے (یکم دسمبر) سے ہوگا۔

حکومت نے دسمبر کے پہلے 15 دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ ڈیزل کی قیمت 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 105 روپے 43 پیسے ہوگئی۔

پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 15 دسمبر تک ہوگا۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 100 روپے 69 پیسے، مٹی کا تیل 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل بدستور 62 روپے 86 پیسے میں فروخت ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ‏ورکنگ پیپر پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کیا گیا تھا جس میں پیٹرول 2 روپے 55 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

اس سے قبل حکومت نے 16 نومبر سے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کم کردیئے تھے۔

Tabool ads will show in this div