پنجاب میں آج درمیانی شب سے9 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ملتان کے7علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن شامل
Nov 29, 2020

کرونا کی دوسری لہر پرقابو پانے کےلیےپنجاب کے9 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آج رات سے نافذ کرديا جائے گا۔

پنجاب میں 29 نومبر اور 30 نومبر کی درمیانی شب سے 9 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا۔ لاہورکے26،راولپنڈی کے15علاقوں ميں آج رات اسمارٹ لاک ڈاؤن کیاجائےگا۔

ان میں ملتان کے7علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن شامل ہے۔لیہ کے 5،سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے3علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا۔ فیصل آباد4،ٹوبہ ٹیک سنگھ 3اورمیانوالی کے2علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائےگا۔

LOCK DOWN

Tabool ads will show in this div