کراچی: مرغی اور انڈے کی قیمتوں میں اضافہ،صارف پریشان

قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/chicken-price.mp4"][/video]

کراچی میں مرغی کا گوشت اور انڈے کی قیمت میں من مانا اضافہ ہوچکا ہے جس سے صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔

کراچی میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہےجب کہ سرکاری قیمت 214 روپے فی کلو ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کو قیمیتوں میں اضافے پر نظر رکھنی چاہئے۔ مرغی کا گوشت بیچنے والا کہتے ہیں کہ مہنگی مرغی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔

اس کےعلاوہ انڈے کی سرکاری قیمت 82 روپے درجن ہے مگر یہ بھی 180 سے 200 روپے فی درجن میں فروخت ہورہے ہیں۔صارفین کی جانب سے جلد منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

chicken prices

Tabool ads will show in this div