سب سےزیادہ کرونااجتماعات سےپھیل رہاہے،یاسمین راشد

حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں
Nov 29, 2020

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سب سے زيادہ کرونا بڑے اجتماعات کی وجہ سے پھيل رہا ہے۔ پنجاب ميں وائرس کے پھيلاؤ کی سب سے زيادہ شرح ملتان ميں 12 فيصد ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر صحت پنجاب یاسیمن راشد کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو کرونا کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا احساس ہونا چاہیئے۔ کرونا وباء کا پھیلاؤ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ویکسین نہیں آجاتی کرونا وائرس کے خاتمے کا حتمی وقت نہیں دے سکتے۔ ملتان کے جلسے کے حوالے سے شوروغل مچایا جا رہا ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ سماجی فاصلے اور سینی ٹائزر کا استعمال مزید حفاظت کرسکتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

CORONA

Tabool ads will show in this div