کشمور میں ٹریفک حادثہ،4افراد جاں بحق

ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

کشمور میں انڈس ہائی وے مین بازار میں چاول سے بھرا ٹرالر موٹر سائیکل اور رکشہ پر الٹ گیا۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کشمور میں نیشنل ہائی وے پر چاؤل سے بھرا ٹرالر مخالف سمت سے آنے والے رکشہ اور موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں ضروری کارروائی کیلئے اور5 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور ٹرالر ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا۔

Tabool ads will show in this div