کراچی:نومبرمیں شدیدسردی کا10سالہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا

محکمہ موسمیات کی تردید
Nov 29, 2020
[caption id="attachment_2112624" align="alignright" width="999"] فائل فوٹو : اے پی پی[/caption]

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نومبر میں شدید سردی کا 10 سالہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کا 10 سالہ ريکارڈ ٹوٹنے کی خبريں درست نہيں ہیں۔

ملک کے دیگر حصے

میٹ آفس کے مطابق اتوار 29 نومبر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، جب کہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔

پیر کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، جب کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

تیس نومبر سے کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ ریکارڈ کیےگئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ منفی 09 ، گوپس منفی 06، کالام منفی05، اسکردو، پارا چنار منفی04، بگروٹ منفی 03 ، گلگت، مالم جبہ اور استور میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Tabool ads will show in this div