کیتھولک چرچ کی تاریخ میں پہلاسیاہ فام شخص کارڈینل منتخب

نومنتخب کارڈینل ویٹی کن سٹی پہنچ گئے

کيتھولک عيسائيت کی تاریخ میں پہلی بار ایک سیاہ فام افریقی امریکی آرچ بشپ کو کارڈینل بنایا جارہا ہے۔ ولٹن گریگری آج روم میں کالج آف کارڈینلز کا حصہ بن جائیں گے۔

سیاہ فام افریقی امریکی آرچ بشپ ولٹن گریگری اُن تیرہ افراد میں سے ایک ہوں گے جنہیں کارڈینلز بنایا جارہا ہے۔ کیتھولک چرچ کی روایات کے مطابق کالج آف کارڈینلز کے ارکان ایک خص عمر کے بعد پوپ کا انتخاب کرسکتے ہیں اور خود بھی منتخب ہوسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ کیتھولک چرچ کی تاریخ میں یہ بھی پہلی بار ہوگا کہ کرونا کے سبب نئے کارڈینلز کی شمولیت پر دو بشپس روم میں موجود نہ ہوں گے۔

واشنگٹن ڈی سی کے ولٹن گریگری ایک ہفتے سے ویٹیکن کے مہمان خانے میں ٹہیرے ہوئے ہیں اور حسب روایت اُن کی آؤ بھگت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر بشپ گریگری نے خیر خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

پوپ فرانسس نے پچیس اکتوبر کو نئے کارڈینلز کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

Catholic Church

Tabool ads will show in this div