پی ڈی ایم کارکنان پولیس حصارتوڑ کراسٹیڈیم میں داخل

ریلی کی قیادت کی موسیٰ گیلانی نے کی

ملتان میں پی ڈی ایم کارکنان پولیس حصار توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ 30 نومبر کو ملتان میں ہورہا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ ہفتے کو کارکنان نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے۔ پی ڈی ایم ریلی کی قیادت یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی نے کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ملک میں اپوزیشن کی وجہ سے کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے، پی ڈی ایم کی ساری لیڈر شپ کے کرونا ٹیسٹ ہونے چاہیں،ان سب کا کرونا پازٹیو آئے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول خود تو قرنطينہ ميں چلےگئے،کارکنوں کاکوئي خيال نہيں، ان سے قانونی طریقے سے نمٹاجائے گا۔ يہ کرپشن بچانےکيلئے قومی وقار کو داؤ پر لگانے کو بھی تيار ہيں، ان کےغیرذمہ دارانہ رویے پر حیران ہوں۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس رپورٹ مثبت آنے کے باعث بلاول جلسے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ بلاول کی جگہ پی ڈی ایم جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری کا خطاب متوقع ہے۔یاد رہے حکومت نے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ملتان اسٹیڈیم جانے والے راستے کنٹینر لگا کرسیل کردیے تھے۔

Pakistan Democratic Movement

Tabool ads will show in this div