اسلام آباد : ڈالر گرل پيشي پر آئي تو نوجوان تکتے رہ گئے، ليکن ايک بزرگ شہري بازي لے گيا، سپر ماڈل کو نہ صرف ہار پہنايا بلکہ بندوں کا تحفہ بھي دے ڈالا،بولے ایان کے چہرے پر معصومیت ہے، ایان رات کومجھ سےفون پربات کرے، فون پر ایان علی جو کہیں گی دے دوں گا۔
ادائیں دکھاتی جلوے بکھیرتی سپرماڈل ایان علی نے محافظوں کی فوج کے ہمراہ ڈبل پیشی پر آئيں، وہ آئیں، سب نے دیکھا اور دیکھتے رہ گئے۔ موسم بدلا تو اونچے لمبے قد والی سپر ماڈل کا پہناوا بھی بدل گیا۔ ایان علی کا مغربی گھونگٹ یعنی ہڈ اترا تو اس کی جگہ لانگ کوٹ نے لے لی۔
آج بھی پیشی کے باوجود نہ تو ایان علی پر فرد جرم عائد ہوسکی، تاہم سماعت ختم ہونے پر جب وہ عدالت سے باہر آئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے فيروز پور کے چاچا جي نے ميدان مار ليا، ايان علي کے گلے ميں ہار ڈال کر ماڈل گرل کے دل ميں جگہ بنانے کی کوشش اور تصویر بھی کھینچوائی۔
گولڈ ميڈلسٹ پاکستان شیخ مسعود کے مطابق ایان کیلئے دو گھنٹے کا انتظار بيکار نہ گيا، اور بالا آخر ايان کا ديدار ہو ہي گيا، بابا جی نے نادر ہار ايان کے گلے ميں ڈالا، تصاوير بھي بنوائيں، جس پر ڈالر گرل نے بزرگ سمجھ کر شکريہ ادا کیا اور گھر بلانے کا وعدہ بھي کر ڈالا۔ ايان پر مقدمے کے حوالے سے چاچا جي کا ماننا ہے کہ کرے کوئي بھرے کوئي۔
بابا جی نے بڑے مان سے کہا کہ ایان علی کے چہرے پر معصومیت ہے، میرا دل کہتا ہے ایان علی بے قصور ہے، ایان نے کہا ہے کہ وہ مجھے گھر بلائے گی۔ شیخ مسعود کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایان علی کو کہا ہے کہ میرے پاس نایاب چیزیں ہیں، میں نایاب چیزیں ایان علی کو دوں گا، ایان علی رات کو مجھ سے فون پر بات کرے، فون پر ایان علی جو کہیں گی دے دوں گا، ایان علی کو پھنسا گیا ہے یا پھر اس کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔ سماء