میرے واٹس ایپ سےبھیجاگیاپیغام قبول نہ کریں،جبران ناصر

جبران ناصرکاواتس ایپ ہیک کرلیاگیا
Nov 28, 2020
[caption id="attachment_1004301" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

معروف سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔

جبران ناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے فالوورزکواس حوالےسےآگاہ کرتے ہوئے لکھا "آج میرا واٹس ایپ ہیک کرلیا گیا ہے اورمیں اس تک رسائی حاصل نہیں کرپارہا ،میرے چند دوستوں کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے"۔

جبران نے ٹویٹ میں اس حوالے سے خبردارکرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی ایسے پیغام سے ہوشیاررہیں جس میں آپ سے کوئی کوڈ مانگا گیا ہو، بھلے سے وہ میسج آپ کے کسی جاننے والے کے نمبر سے بھیجا گیا ہو۔

انہوں نے دوستوں کو بھی خبردارکیا کہ " میرے واٹس ایپ نمبرسے بھیجے جانے والی کسی بھی پیغام کو قبول نہ کریں کیونکہ اسے ہیکراستعمال کررہا ہے" ۔

اگلی ٹویٹ میں جبران ناصر نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ ان کا اکاونٹ ہیک کیسے ہوا۔

انہوں نے لکھا "مجھے واٹس ایپ پراپنے کزن کے نمبرسے میسج آیا کہ میں اسے ایک کوڈ بھیجوں کیونکہ اس نے کسی کوغلطی سے میرا نمبردے دیا تھا، متعلقہ ایس ایم ایس دیکھنے پر علم ہوا کہ یہ ایک ایسے نمبر سے آیا ہے جس سے مجھے پہلےبھی مختلف ایپس کے نوٹیفکیشنز بھیجے جاتے رہے ہیں"۔

جبران ناصرکے مطابق میں نے اسے درست سمجھتے ہوئے اپنے کزن کو کوڈ بھیجا اورمیرا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

اس سے قبل اکتوبر میں اداکار نعمان اعجاز کا انسٹاگرام اکاونٹ پیک کرلیا گیا تھا۔ ٹوئٹرپرنعمان نے لکھا تھا "خوشی قسمتی سے اتنا معروف ہونے کی بناء پرکسی احمق نے میرا انسٹا گرام اکاونٹ ہیک کرلیا ہے، اس لیے کوئی بھی پیغام بھیجتے یا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محتاط رہیں"۔

انسٹاگرام ہیک ہونے کے بعد نعمان اعجاز کی درخواست

بعد ازاں نعمان اعجاز نے نیا انسٹا اکاونٹ بنایا تھا۔

وکیل اور سماجی رہنما جبران ناصراوراداکارہ منشاء پاشا کی منگنی گزشتہ سال دسمبرمیں ہوئی تھی۔

جبران ناصر نے منشاء پاشا کی سالگرہ خاص بنادی

تقریبا ڈیڑھ سال قبل کامیڈین اوراداکارہ فائزہ سلیم کی مہندی میں کیے جانے والے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس جوڑی کے درمیان گہری دوستی کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنے تعلق کے حوالے سے بات چیت نہیں کی ۔

mansha pasha

Tabool ads will show in this div