سکھر: سرکاری زمینیں لینڈ گریبر کے حوالےنہ کرنے کا حکم
سرکاری کوارٹرز پر قبضے کے کیس سے متعلق فیصلہ
سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے صوبے میں محکمہ ريونيو کی خالی زمینیں کسی صورت لینڈ گریبر کے حوالے نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
جمعہ 27 نومبر کو سرکاری کوارٹرز پر قبضے کے کيس سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنایا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ريونيو کی خالی زمينوں پر سرکاری ہاؤسنگ اسکيميں بنائی جائيں جبکہ خالی زمینیں بلڈر مافیا کے حوالے نہ کی جائے۔
فیصلے کے مطابق تمام سرکاری کوارٹرز سے قبضے ختم کروائے جائيں جبکہ سڑکوں پر قبضے ختم کروا کر کشادہ روڈ تعمیر کیے جائیں۔ سرکاری زمین پر صرف سرکار ہی مسجد بنائے گی اور کوئی دوسرا شخص نہيں۔
عدالت نے ڈی سیز کو تجاوزات ختم کرکے 17 دسمبر کو رپورٹ دینے کا حکم دیا۔