حسن علی اورسامعہ نےخوشخبری سُنا دی

یہ جوڑی جلدپہلےبچےکوخوش آمدید کہےگی
Nov 27, 2020
[caption id="attachment_2111064" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

قومی کرکٹرحسن علی اوران کی اہلیہ سامعہ اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنےکیلئےتیارہیں۔

سامعہ نےانسٹا گرام پراپنی تصاویرشیئرکرتے ہوئے فالوورزکو خوشخبری سنائی کہ وہ امید سے ہیں۔

حسن علی کی شادی 20 اگست 2019 کو دبئی کے مہنگے ترین اٹلانٹس ہوٹل میں ہوئی تھی ۔ حسن اور بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزوکی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی جوجلد گہری دوستی میں تبدیل ہوئی اور دونوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

شادی کے بعد سامعہ دسمبر 2019 میں پاکستان آئی تھیں جہاں اس جوڑی کا ولیمہ حسن کے آبائی گاوں ولیمہ گوجرانوالہ کے گاؤں لدھیوالا وڑائچ میں منعقد ہوا۔

اگست 2020 میں شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس جوڑے کا خوبصورت فوٹو شوٹ خوب وائرل ہوا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)

حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں ۔ اس سے قبل ایشین ڈان بریڈ مین کہلائے جانے والے ظہیرعباس نے بھارتی خاتون ریٹا سے دوسری شادی کی تھی جن کا اسلامی نام ثمینہ عباس ہے۔کرکٹرمحسن حسن خان نے بھارتی فلم اسٹار رینا رائے سے شادی کی جو زیادہ عرصہ چل نہ سکی جبکہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس کوئین ثانیہ مرزا کو شریک حیات بنایا۔

HASSAN ALI

Samiya Arzoo

Tabool ads will show in this div