کاون کےبعد2 ریچھوں کی بھی بیرونِ ملک منتقلی کی تاریخ طے

جانوروں کی مرحلہ وار منتقلی پر کام جاری

elephant islamabad zoo,elephant,zoo elephant shifted cambodia,Islamabad court decisions,elephant , Pakistan elephant shifted combidia,zoo elephant

اسلام آبادچڑیا گھر سے کاون کے بعد 2 ریچھوں کو بھی بیرون ملک منتقل کرنے کی تاریخ طے پا گئی۔

جمعہ کواسلام آبادہائی کورٹ میں چڑیا گھرکے جانوروں کی منتقلی اور توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر بتایا گیا کہ 29 نومبرکوکاون کوکمبوڈیا اور ریچھوں کو6 دسمبر کو اردن بھیجاجائے گا۔

سماعت کے موقع پر بیرون ملک سے آئے ماہرین جرمن ایکسپرٹ فرینک گورٹزاورمصری ماہر ڈاکٹرعامر خلیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ان کی جانب سےآگاہ کیا گیا کہ جانوروں کو منتقل کرنے کی تاریخیں طے کردی گئی ہیں۔ تاہم ماہرین نے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ کاون کی بیرون ملک منتقلی ایک پیچیدہ عمل ہے اوراس کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹرعامرخلیل کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا مشن ہے،ہم نے کاون کی منتقلی کے لیے اسپیشل ٹرانسپورٹ باکس تیار کیا ہے،یہ ایک پیچیدہ مشن ہےکیونکہ یہ بڑا ہاتھی ہے اور سفر بھی طویل ہے۔جرمن ایکسپرٹ فرینک گورٹزنےعدالت کو بتایا کہ پہلے جائزے، پھرطبی معائنے اور اب کاون کی منتقلی کے لیے آیا ہوں۔

مزید پڑھئیے:اسلام آباد:کاون ہاتھی کوکمبوڈیامنتقل کرنےکافیصلہ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ پاکستان میں بھی ان جانوروں کا چڑیا گھروں میں خیال رکھا جاسکتا تھا لیکن پاکستان نےایک بہترمثال قائم کیا ہے،چڑیا گھر میں جانور انسانوں کو تفریح فراہم کرنے کےلیے نہیں ہیں،ان کو اپنے قدرتی ماحول میں رکھنا چاہئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ میرے خیال سے دنیا میں صرف کوسٹاریکا ہےجس نے چڑیا گھروں پر پابندی لگائی،جانوروں کوان کے قدرتی ماحول میں رہنا چاہیے اورکاون اب انٹرنیشنل سیلبرٹی بن گیا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ یہ صرف کاون کی کمبوڈیا منتقلی کا معاملہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےڈاکٹرعامرخلیل کوکہا کہ آپ نے جس طرح کاون کی دیکھ بھال کی،اس کا کریڈٹ آپ کوجاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کریڈٹ ان تمام لوگوں کوبھی جاتا ہے جنہوں نےاس کارخیر میں حصہ لیا،صدر مملکت بھی خود کاون کودیکھنے گئےاوردنیا بھر کے لیے ایک مثال قائم کی۔

ڈاکٹرعامر خلیل نے کہا کہ ہماری خواہش ہے آپ بھی کاون کو رخصت کرنے کی تقریب میں آئیں تاہم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تقریب میں شرکت سے معذرت کر لی اور کہا کہ جج کا کام فیصلہ دینا ہے، عدالت اس بارے میں فیصلہ دے چکی ہے۔

مزید پڑھئے:کیاکاون ہاتھی کمبوڈیا جاسکےگا؟

اسلام آبادہائی کورٹ میں چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی اور توہین عدالت کیس 21دسمبر تک ملتوی کردیا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرغزار چڑیا گھر سے جانوروں کی منتقلی کا فیصلہ دے رکھا ہے اور اس ہی سلسلے میں جانوروں کی مرحلہ وار منتقلی پر کام جاری ہے۔

kawan

Tabool ads will show in this div