کندھ کوٹ: پولیس آپریشن میں 3 ڈاکو، ایک عورت ہلاک

مغویوں کی بازیابی کیلئے کچے میں کارروائی

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں پولیس کارروائی کے دوران فائرنگ سے ڈاکوؤں کی ایک خاتون ساتھی کے علاوہ 3 اشتہاری ڈاکو مارے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق یہ آپريشن 3 مغويوں کی بازيابی کیلئے کیا گیا جس میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ڈاکوؤں نے بھاری ہتھياروں سميت راکٹ لانچر کا بھی استعمال کيا۔ اس مقابلے میں ايک ڈاکو کی بیوی کے علاوہ 3 ڈاکو پوليس فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے لاشوں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال پہنچنے پر عوام کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے پولیس کی حمایت میں نعرے لگائے۔ اس کارروائی ميں ضلع بھر پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے۔ کچے میں پولیس کے بھاری نفری تعینات کرکے مزید چوکیاں لگادی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس آپریشن کا آغاز 3 مغویوں کی بازیابی کیلئے شروع کیا گیا ہے۔

Police Operation

Tabool ads will show in this div