میراڈونا کےانتقال پر3روزہ سوگ

برازیلین فٹبالر پیلے کا خراج تحسین
Nov 26, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/maradona-The-Great-PKG-26-11.mp4"][/video]

عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر ارجنٹینا کی حکومت نے 3روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

ارجنٹینا کو پہلا فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے معروف فٹبالر میراڈونا گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

برازیل کے شعرہ آفاق فٹبالر پیلے نے میراڈونا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’جنت ميں ساتھ فٹبال کھيليں گے‘۔

ڈیاگو میراڈونا کا 20ویں صدی کا عظیم ترین فٹبالر قرار دیا گیا۔ انھوں نے اپنے ملک کو 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے فٹبال ورلڈکپ میں فتح دلوائی اور 4 برس بعد دوبارہ فائنل میں پہنچایا۔

سال 1986 ورلڈکپ مقابلے کے کوارٹر فائنل میں ایک ایسے تنازع کی نشاندہی کی گئی جس نے بعد میں ان کی زندگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان جو پہلے ہی ایک کشیدہ صورتحال اختیار کر چکا تھا کیونکہ دونوں ممالک کے مابین فاک لینڈ کی جنگ صرف چار سال پہلے ہی ہو چکی تھی اور میدان میں یہ مقابلہ اور بھی کانٹے کا ہو چکا تھا۔ میچ کے 51ویں منٹ تک کوئی گول اسکور نہ ہوا تھا۔ اسی اثنا میں میراڈونا انگلینڈ کے گول کے قریب حریف گول کیپر پیٹر شلٹن کے ساتھ ہوا میں اچھلے اور فٹبال کو مکا مار کر گول کردیا۔

انھوں نے بعد میں کہا تھا کہ ’یہ گول کچھ میراڈونا کے سر پر لگنے اور کچھ خدا کے ہاتھ کی مدد سے ہوا تھا۔

میراڈونا کی جانب اس متنازع گول کے بعد نہایت شاندار گول کردیا گیا ’صدی کا سب سے شاندار گول‘ قرار دیا گیا۔

عظیم فٹبالر نےارجنٹينا کو عالمی چيمپئن بنوايا، اطالوی کپ نپولی کو يورپين چيمپئن بنايا۔

Diego Maradona

Tabool ads will show in this div