پرویزمشرف کا اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، اعتزازاحسن

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: پيپلزپارٹي کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہيں کہ ۔۔ استغاثہ کے پاس پرویزمشرف کے خلاف کافی شواہد موجود ہيں ۔۔۔ شفاف ٹرائل کیلئے اسے اوپن رکھا جائے ۔۔ کسی بھی ملک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

سپريم کورٹ کے باہر ميڈيا سے گفتگو ميں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیئے۔۔ يہ حساس معاملہ ہے ۔۔ اس لئے حکومت کو شفافيت کا خيال رکھنا ہوگا ۔۔۔ انہوں نے بتايا کہ استغاثہ کے پاس سابق صدر کے خلاف کافي شہادتیں موجود ہیں ۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ پاکستان کا اندروني معاملہ ہے ۔۔۔ اس ميں کسي ملک کو مداخلت نہيں کرني چاہيئے

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ سابق صدر ٹریبونل کی تشکیل کو لازمی چیلنج کریں گے۔ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے قبل پرویز مشرف کیخلاف ٹرائل ممکن نہیں۔

کا

rains

Tabool ads will show in this div