ٹارگٹ کلرز سمیت کراچی سے 782افراد کو گرفتارکرچکےھیں: وسان
اسٹاف رپورٹر
کراچی :صوبائی وزیر داخلہ منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک بیالیس ٹارگٹ کلرز سمیت سات سو بیاسی افراد کوکراچی سے گرفتارکیا گیا ہے۔
ادھر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیراعلیٰ ہائوس میں کراچی میںامن وامان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے میڈیا کو بتایا کہ بیالیس ٹارگٹ کلرز سمیت سات سو بیاسی افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک سو نواسی ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔ سماٴ