والدنےعروہ اورفرحان سعیدکی علیحدگی کی خبروں کی تردیدکردی

اداکارہ عروہ حسین کے والد مخدوم چوہدری نے عروہ اورفرحان سعید کے مابین علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
سوشل میڈیا پرگزشتہ 2 روز سے یہ غیر مصدقہ اطلاعات سرگرم ہیں کہ تین سال قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز کی مقبول جوڑی عروہ اور فرحان نے اختلافات کے بعد باہمی رضامندی سے اپنے راستے الگ کرلیے ہیں۔
تاہم عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس اور ٹی وی چینلز یہ خبریں ذرائع کے حوالے سے چلا رہے تھے۔ کئی ایک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کی طلاق کا کیس لاہورکی مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے۔
عروہ کی سالگرہ پر فرحان کی خواہش
علیحدگی کی خبریں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرعروہ اور فرحان کے مداحوں میں سے بیشترنےاس بات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔
اب عروہ حسین کےوالد کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔
نجی ٹی وی جی این این پرنشرکی جانے والی خبرکے مطابق مخدوم چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی علیحدگی اورطلاق کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،عروہ اور فرحان ہنسی خوشی رہ رہے ہیں۔
نمائندہ جی این این کے مطابق عروہ کے والد نے طلاق کے حوالے سے کیس لاہور کی مقامی عدالت میں زیر سماعت ہونے کی خبریں بھی جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ دونوں شادی کی چوتھی سالگرہ منائیں گےجس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
View this post on Instagram
والد کی جانب سے تردید کے بعد بھی تاحال عروہ حسین یا ان کے شوہراداکاروگلوکار فرحان سعید کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
عروہ اور فرحان سعید شادی کے بعد ایک ساتھ کیے جانے والے ڈرامہ سیریل "اڈاری" میں اپنی آن اسکرین کیمسٹری کے باعث خاصے مشہورہوئے۔
فرحان سعیداور آئمہ بیگ پہلی بار ایک ساتھ
فرحان سعید نے شادی سے تقریبا ایک ماہ قبل 22 نومبر 2016 میں عروہ حسین کو کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے رومانوی اندازمیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل جھک کر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جس کی تصاویرخوب وائرل ہوئیں، اور دونوں شادی تک خبروں میں نمایاں رہا۔
اس جوڑی کا نکاح 16 دسمبر 2016 کو لاہورکی بادشاہی مسجد میں ہواتھا۔