سی اےاےنے ممالک کی کیٹگری لسٹ اپ گریڈ کردی

مجموعی ممالک کی تعداد 22 ہو گئی
فوٹو: فیس بک

کرونا وائرس کی دوسری لہر میں تیزی کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرونی ممالک کی کیٹگری لسٹ اپ گریڈ کردی ہے۔

سول ایوی ایشن کی فہرست میں کیٹگری اے میں مزید ایک ملک سنگاپور کو شامل کردیا گیا ہے۔ کیٹگری اے میں شامل مجموعی ممالک کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔

کیٹگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد پرکرونا ٹیسٹ سے استثنی دیا گیا ہے۔کیٹگری اے میں شامل آسٹریلیا،چین،مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، جنوبی کوریا،سعودی عرب،سنیگال،سری لنکا،ویتنام شامل ہیں۔ایس اوپیزکےمطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک کےمسافروں کوکرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔

کیٹگری بی کے مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے کے اندر اندر کرونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔ تمام بین الاقوامی ائیرلائنز،چارٹرڈطیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر ایس او پیز کی پابندی لازمی قراردی گئی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پُرکرنا لازمی قرار دیاگیا ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سےجاری کردہ نئی ایڈوائزری 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہےگی۔

CIVIL AVIATION

Tabool ads will show in this div