لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 3ملزمان گرفتار

فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Lhr accused arrest

لاہور میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ایس پی انويسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے ليے فائرنگ کی جن سے 3 جديد رائفلز، 12 ميگزين اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ملزمان نے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ ملزمان ميں اسد ناگرہ، ضرار ناگرہ اور شیراز ناگرہ شامل ہیں۔

تھانہ نواں کوٹ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کيا۔

aerial firing

Tabool ads will show in this div