حیدرآباد: کلاتھ مارکیٹ سیل کردی گئی

کار شو رومز، ریسٹورنٹس کیخلاف بھی کارروائی
Nov 26, 2020

حیدرآباد ميں کرونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر کلاتھ مارکیٹ کی 100 دکانوں سمیت جم، کار شو رومز اور فوڈ سینٹرز کو سیل کر ديا گیا۔

حيدرآباد ميں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کيسز اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ضلعی انتظاميہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔

حیدرآباد کلاتھ مارکیٹ کی دکانوں کے علاوہ جم، 3 رینٹ کار شوروم، ہوٹل اور قاسم آباد، نسیم نگر روڈ پر 3 دکانوں کو بھی سیل کردیا گیا۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے مہنگے داموں دودھ بيچنے پر 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1348 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 8 مریض انتقال کر گئے، کرونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2864 ہوگئی۔

رپورٹر امتیاز علی

COVID19

Tabool ads will show in this div