کیا فرحان سعید اور عروہ حسین کی علیحدگی ہوگئی؟

دونوں اداکاروں کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی

سوشل میڈیا پر اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علحیدگی کی خبروں نے مداحوں کو تشويش میں مبتلا کردیا ۔

اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے تین سال پہلے بادشاہی مسجد لاہور سے نئی زندگی کا آغازکیا تھا تاہم اب گزشتہ روز سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں ۔

تاہم اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کے مداحوں نے ملے جلے جذبات کا اظہار کرنا شروع کردیا

تاہم اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی جانب سے اس خبر کی باقاعدہ تردید یا تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔

لیکن اگر دونوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ تمام افواہیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی کیونکہ چند دن قبل ہی فرحان سعید کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ نے عروہ حسین نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہے جس میں دونوں ساتھ دکھائی دے رہے تھے ۔

Urwa Hocane

Farhan Saeed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div