پشاور،طالبات کو ہراساں کرنے پر گرلز ہاسٹل کا مالک گرفتار

مقدمہ درج

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس نے طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک گرلز ہاسٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

گزشتہ روز پشاور میں سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام اور دیگر مسیجز کے اسکرین شاٹس وائرل ہوگئے تھے، جس میں ایک شخص طالبات کو انتہائی نازیبا پیغامات ارسال کر رہا ہے اور ان سے جنسی تعلق قائم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کی پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ ملزم کا نام عاشور خان ولد محمد یاسین ہے اور وہ انمول گرلز ہاسٹل کے مالک ہیں۔ جہاں درجنوں طالبات رہائش پذیر ہیں۔

یونیورسٹی ٹاون پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عنایت علی امجد نے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

women

Tabool ads will show in this div