گلگت کے حلقہ 3 سے تحریک انصاف کامیاب

ایک حلقے میں پولنگ موخر ہوگئی تھی

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 3 سے تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس حلقے میں تحریک انصاف کے سابق امیدوار جعفر شاہ کی موت کی وجہ سے پولنگ ایک ہفتہ کے لئے موخر ہوئی تھی۔

حلقے کے تمام 77 پولنگ اسٹیشنوں سے حاصل غیر سرکاری نتائج کے مطابق سید سہیل عباس نے 6873 ووٹ حاصل کیے۔ دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد اقبال نے 4687 ووٹ حاصل کیے۔ مسلم لیگ ق کے امیدوار کیپٹن (ر) محمد شفیق کو4654 ووٹ ملے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے بالترتیب 3670 اور 2680 ووٹ حاصل کیے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگلت،الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ہنگامہ آرائی، املاک نذرآتش

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لئے گذشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے 23 حلقوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 10 نشستیں حاصل کیں جبکہ پیپلز پارٹی نے تین اور مسلم لیگ (ن) دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے ایک حلقے میں تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بعد ایک نشست جیتی جبکہ آزاد امیدواروں نے سات حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔

تمام اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات میں ’تاریخ کی بدترین‘ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج کو مسترد کردیا ہے جبکہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان الیکشن کمشنر نے الزامات کی تردید کی ہے۔

POLLING

GB Elections

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div