تعلیمی اداروں کی بندش:سوشل میڈیاپرطلبہ کااظہارمسرت

وفاقی وزیر تعلیم کے حق میں نعرے
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
ISB students following sops فوٹو: آن لائن

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کے اعلان کے بعد طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے وزیر تعلیم کے حق میں پوسٹس کرنا شروع کردیں۔

ٹویٹر پر جہانزیب کالج مینگورہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں طلبہ خوشی سے وزیر تعلیم کے حق میں ’’جب تک سورج چاند رہے گا، شفقت تیرا نام رہے گا‘‘ اور ’’شفقت بھائی زندہ باد‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

صارفین ٹویٹر پر مختلف اقسام کی میمز بھی بنا کر شیئر کر رہے ہیں جس میں ہر طرح سے وزیر تعلیم شفقت محمود کی حمایت دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی اجلاس کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 26 نومبر 2020 سے 10 جنوری 2021 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فیصلے کا اطلاق مدارس اور سرکاری تعلیمی اداروں پر بھی ہوگا۔ اگلے سال 11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک بچوں کو گھر سے تعلیم دی جائے گی اور طلباء گھر سے بیٹھ کر آن لائن تعلیم حاصل کرسکیں گے، جب کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جنوری کے پہلے ہفتے ميں جائزہ اجلاس بلایا جائے گا۔ دسمبر میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ سالانہ امتحانات اگلے سال 2021 میں 15 جنوری سے منعقد کیے جائیں گے اور نیا تعلیمی سال اگست تک لے جایا جائے گا۔

STUDENTS

Shafqat Mahmood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div