پاکستان کا قدیم ترین دیوداردرخت
کمال بند فاریسٹ میں دیودار کے سب سے قدیم درخت کو باقاعدہ سیاحتی مقام قرار دے کر اس کی اہمیت کو تسلیم کرلیا گیا۔
کمال بند کا صدیوں پُرانا دیودار کا گھنا جنگل دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔اس جنگل میں قدیم درختوں کی بہتات ہےلیکن ان سب کا سرداردیودار کا درخت ہےجو مقامی افراد کے مطابق 2000 سال پرانا ہے۔ مقامی روایت کے مطابق یہ درخت 20 صدیوں کا چشم دید گواہ ہے۔
اس کوپاکستان کا سب سے قدیم دیودار کا درخت سمجھا جاتا ہے۔8 میٹر چوڑا تنا اور 80 میٹر سے زیادہ لمبائی کے حامل اس درخت کو پکنک پوائنٹ قرار دے دیا گیا ہے۔سیاح بھی اس کی قدامت کے پیش نظر اسے خاص اہمیت دیتے ہیں۔
اس درخت کے قریب ہی انگریز دور میں قائم ہونے والا ایک ہٹ بھی ہے جوسیاحتی اور تاریخی نکتے سےاہمیت کا حامل ہے۔
ندی بنگلہ سے شروع ہونے والے 50کلومیٹر ٹریک کے اس اختتامی مقام پر سیاحوں کے لیے بون فائر کے نام پر الاؤ جلانے کی سہولت بھی ہے۔