کراچی میں کل بارش کا امکان

کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان
Nov 22, 2020

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/11/SNOW-WEATHER.mp4"][/video]

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل بروز پیر 23 نومبر کو موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ 23 سے 25 نومبر تک جاری رہے گا۔ میٹ آفس کا مزید کہنا ہے کہ 22 نومبر اتوار سے ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا۔

مغربی ہواؤں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کے باعث شہر کا درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔

قبل ازیں ہفتہ 21 نومبر کے روز کراچی میں رواں سال نومبر کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کی صبح شہر کا درجہ حرارت 12.5 سینٹی گریڈ رہا۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ملک کے دیگر حصے

اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔ تاہم شام / رات کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی متوقع ہے۔ اتوار کے روز پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔

ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: لہہ، کالام منفی 12، قلات منفی06، استور ،اسکردو منفی 05، گوپس منفی04، بگروٹ، سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ، گلگت، مالم جبہ اور کوئٹہ میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایوبیہ

ايوبيہ ميں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سياحوں نےعلاقے کا رخ کرليا۔ سیاحوں نے چيئر لفٹ اور گھڑ سواری کے مزے لیے۔ آزاد کشمير میں شدید برف باری کے باعث بالائی علاقوں ميں گاڑياں برف ميں پھنس گئيں۔ شہری رسيوں کی مدد سے نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔ ٹرک نکالتے نکالتے لوگ ہلکان ہوگئے۔

آزاد کشمیر

دوسری جانب وادی نيلم اور وادی ليپا کے مکينوں کیلئے برف باری امتحان بن گئی۔ سڑکوں پر ہر طرف برف ہی برف نے لوگوں کی آمد و رفت مشکل بنا دی۔ برفباری کے بعد کئی علاقوں ميں بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔ شديد سردی کے باعث لوگ گھروں ميں محصور ہو کر رہ گئے۔

Tabool ads will show in this div