پشاور جلسے کی تیاریاں، ڈی جے بٹ بھی پہنچ گیا

رہنما پشاور پہنچ گئے
Nov 21, 2020

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ قائدین کے لئے بڑا اسٹیج بنایا جا رہا ہے۔ ڈی جے بٹ سیٹلائیٹ سے ساؤنڈ سسٹم کنٹرول کریں گے۔

پشاور میں متحدہ اپوزیشن اتوار کو پشاور رنگ روڈ پر طاقت کا مظاہرہ کرے۔ اپوزیشن جلسے  کے انتظامات جاری ہیں۔ رنگ روڈ کبوتر چوک پر قائدین کے اسٹیج کے لئے کنٹینرز پہنچ گئے ہیں۔ سائونڈ سسٹم کی ذمہ داری ڈی جی بٹ کے سپرد کردی گئی ہے۔

ڈی جے بٹ نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ لائنز سیریز کے 300 سے اوپر اسپیکر لگائے ہیں پاکستان کا جدید ترین سسٹم لگایا ہے۔ سب کچھ سیٹلائیٹ سے کنٹرول ہوگا۔

اپوزیشن کے جلسے کے لئے پشاور پولیس نے بھی پلان تیار کرلیا اور ایک مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنمنصور امان کا کہنا ہے کہ 22 نومبر کے پروگرام کے لئے ساڑھے چار ہزار پولیس افسران اور جوان سیکیورٹی اور لا اینڈ آڈر کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

جلسے میں شرکت کے لئے پی ڈی ایم کے کچھ رہنماء آج اور کچھ کل پہنچیں گے۔

Politics

Pakistan Democratic Movement

Tabool ads will show in this div