ویڈیو: کراچی میں خواتین بائیکرز کی ریلی
دیگر خواتین کو بائیک چلانے کی ترغیب

کراچی میں خواتین نے بلاول ہاؤس چورنگی سے ساحل سمندر تک بائیک ریلی نکالی جس میں تیس سے زائد رائیڈرز نے شرکت کی۔ ریلی میں کسی کے پاس ستر سی سی بائیک تو کسی نے ون ٹو فائیو چلائی۔ ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورت کی کمی کے باعث انہیں بہتر سفری سہولیات میسر نہیں۔ بائیک چلا کر انہیں ہمت اورحوصلہ ملا اور وہ دیگر خواتین کو بھی پیغام دیتی ہیں کہ بائیک چلانا مشکل کام نہیں۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ ’لوگ کیا کہیں گے‘ کی سوچ سے باہر نکل کر بائیک چلانے کی ہمت کریں کیوں کہ بائیک چلانا کوئی بری بات نہیں نہ کوئی شرم کی بات ہے۔