کوک اسٹوڈیو 13 کے گلوکاروں کی فہرست مکمل

اس سیزن میں صرف 12 گانے پیش کئے جائیں گے

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 تیاری مکمل کرلی گئی جلد ریلیز کیا جائے گا ۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کا 13 واں سیزن رواں برس نومبر کے اختتام میں ریلیز کیا جائے گا تاہم یہ سیزن گزشتہ سیزنز کے بنسبت مختصر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس سیزن میں صرف 12 گانے پیش کئے جائیں گے جبکہ اس سیزن میں پرانے گانوں کے ریمک کے بجائے اصل گانوں کو پیش کیا جائے گا۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 13 کو بھی وائٹل سائنز کے ممبر روہیل حیات پروڈیوس کررہے ہیں اس سیزن میں استاد راحت فتح علی خان، صنم ماروی اور عمیر جسوال ایک ساتھ نظر آئیں گے، پنجابی ریپر بوھیمیا کی 8 برس بعد کوک اسٹوڈیو میں واپسی ہوگی جبکہ کلاسیکل گلوکار اعزاز اور مہدی مالوف نئے گلوکاروں کے ساتھ ڈیبیو کریں گے۔

اس سیزن میں پرفارم کرنے والوں میں گلوکار راحت فتح علی خان ، صنم ماروی ، میشا شفیع ، علی نور ، بوھیمیا ، اعزاز ، مہدی ملوف ، عمیر جسوال ، وجیہہ نقوی ، زارا مدنی ، سحر گل خان ، نوازش ، علی پرویز مہدی ، فریحہ پرویز اور شہروز حسین شامل ہیں ۔

کوک اسٹوڈیو کا 13 واں سیزن متوقع طور پر رواں ماہ کے آخر میں ریلیز کردیا جائے گا۔

COKE STUDIO 13

ROHAIL HAYAT

Tabool ads will show in this div