کراچی:ڈاؤيونيورسٹی میں امتحانات کيلئےطلبہ کا کرونا ٹيسٹ لازمی قرار

ٹيسٹ کےبعدکروناہواتو ونيورسٹی ذمہ دارنہيں ہوگی

کراچی میں ڈاؤ يونيورسٹی کی انتظاميہ نے ميڈيکل امتحانات کيلئے کرونا ٹيسٹ لازمی قرار دے ديا ہے۔طلبہ سےحلف نامہ بھی ليا جا رہا ہے کہ اگر ٹيسٹ کے بعد کرونا ہوا تو يونيورسٹی ذمہ دار نہيں ہوگی۔

کراچی میں ڈاؤیونی ورسٹی میڈیکل کے طلبہ کے امتحانات کيلئےکرونا ٹيسٹ لازمی قراردےديا گیا ہے۔یونی ورٹی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ ٹيسٹ کے بعداگر طالب علم کو کروناہواتويونيورسٹی ذمہ دارنہيں ہوگی۔

ڈاؤ يونيورسٹی نے طلبا سے حلف نامہ لينا شروع کرديا ہے اوريونيورسٹی کےليٹرزميں بھی حلف نامے بھيجے گئے ہيں۔50روپےکابيان حلفی اورکرونا رپورٹ يونيورسٹی ميں داخلےکی شرط ہے۔ ليب اٹينڈکرنےياسپروائزرسےملنےکيلئےحلف نامہ جمع کرانا ہوگا۔

يونيورسٹی انتظاميہ کےاقدامات پرطلباشديدپريشانی ميں مبتلاہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اوربچےايس اوپيزکوفالونہيں کررہے ہیں اوراس ليے سخت اقدامات کرنے پڑ رہے ہيں۔ ڈاؤ يونيورسٹي انتظاميہ کا کہنا ہے کہ طلبا سماجی فاصلہ نہيں رکھتےاورساتھ کھاناکھاتےہيں۔ یونی ورسٹی میں کروناکےشکارطلباکوہاسٹلزکےکمروں ميں آئيسوليٹ کردياگيا ہے۔

DOW university

Tabool ads will show in this div